*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا لاہور کے زیر اہتمام لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ای۔ٹینڈرنگ کا جائزہ *

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا لاہور کے زیر اہتمام لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے ٹاؤن ہال کا دورہ کیا اور واسا و ایم سی ایل ای۔ٹینڈرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

واسا لاہور کی جانب سے کمشنر لاہور کو ای۔ٹینڈرنگ بارے بریفنگ دی گئی ہے کہ لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز آن لائن بھرے گئے ہیں جس سے تمام فریقین کو برابری کی بنیاد پر موقع ملا ہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کمشنر لاہور کو ای۔ٹینڈرنگ بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین انتظامات اور میرٹ پر مبنی عمل سے شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈویلپمنٹ منصوبوں میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ای۔ٹینڈرنگ نظام وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے، ای۔ٹینڈرنگ سے ترقیاتی کاموں میں میرٹ، معیار و شفافیت قائم ہوگی، یہ اقدام نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ کمشنر لاہور و ڈی سی لاہور نے تمام بوتھ کا دورہ کیا، سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹرز سے بھی ملاقات کی۔ کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ ای۔ٹینڈرنگ نظام میں شفافیت سے کام کی مناسب تقسیم ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ای۔ٹینڈرنگ کے عمل کی بھی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ای۔ٹینڈرنگ کا مقصد شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور عوامی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button