*ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی اور شفافیت کے لئے کوشاں*

ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی کامیابی اور شفافیت کے لئے کوشاں ہیں. ٹاون ہال میں میٹروپولیٹن کاپوریشن لاہور اور واسا سکیموں کے ای ٹینڈرز کی اوپننگ جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا.

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ڈپٹی چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی ان کے ہمراہ تھے. ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بڈرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ٹینڈرنگ میں حصہ لینے والے ٹھیکیداروں سے بھی ای ٹینڈرنگ انتظامات پر گفتگو کی. ٹھیکیداروں نے ای ٹینڈرنگ سسٹم میں شفافیت پر تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا. ای ٹینڈرنگ نظام سے ڈویلپمنٹ پلان میں مکمل طور پر شفافیت یقینی بنائ گئی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سے کھلے مقابلے کی فضا پنپ رہی ہے اور سبکو ٹینڈڑز میں حصہ لینے کا برابر موقع دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو ہر ممکن تعاون سہولت فراہم کی جائے گی اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کی تعمیر و ترقی میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ اہم ترین منصوبہ کی کامیابی کے لئے تمام محکمے اور افسران مل کر کام کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام اسکیموں کے معیار اور تکمیل کی معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بننے والی سکیموں پر بغیر اجازت کے مرمتی کام ممنوع ہونگے. انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے آئندہ 5 برس تک کسی بھی قسم کی مرمت کی ہز گز اجازت نہ ہوگی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ منصوبہ کی کامیابی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button