ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے پرانی مچھلی منڈی انارکلی کا دورہ کیا۔ انھیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منڈی سے 80 فیصد دکاندار نئی منڈی منتقل ہو چکے ہیں، رہ جانے والے 20 فیصد دکانداروں کو بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور نےایم سی ایل کو تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی، ایم ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کی نشاندھی فوری پوائنٹ کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
سید موسٰی رضا نے بتایا ہے کہ مچھلی سپلائی لائن کو نئی مچھلی منڈی شاہدرہ حرنین پورہ منتقل کر دیا گیا۔ نئی مچھلی منڈی میں منتقل دکانداروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جارہا ہے۔مچھلی منڈی کی منتقلی سے تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور مقامی مکینوں کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آرہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کو طویل عرصہ سے گندگی اور تعفن زدہ فضا کی وجہ شدید مشکلات کا سامنا تھا۔