ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا داتا دربار کے ملحقہ علاقے، گلشن راوی اور دیگر مقامات کا دورہ، صفائی، تجاوزات آپریشن کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جن میں داتا دربار کے ملحقہ علاقے، گلشن راوی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ صفائی کے انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ داتا دربار کے گردونواح میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ایم سی ایل کو ہدایت کہ عارضی تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ علاوہ ازیں، بینرز اور اسٹیریمرز کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے بتایا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button