بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کے سپرنٹنڈنٹ شاہد بٹ کی خدمات ایم او پلاننگ سے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ڈائریکٹر ایڈمن کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
شاہد بٹ چیف آفیسر کی نگرانی میں تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے اور آپریشن پلان دیں گے۔انکوائریز اور انسپکشن میں بھی ڈپٹی سی او کی ہدایات کو فالو کریں گے۔