کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع اربن اور رورل ایریاز میں مین ہولز کو جیو ٹیگ کریں، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فرہمی نوٹسز واضح اور نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں زیر تعمیر سرگرمیوں کا ملبہ کورڈ اور بروقت ہٹایا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں میں ویل چیئرز اور سٹریچرز ایمرجنسی کے باہر موجود ہونی چاہئیں اور سکیورٹی کو بھی بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چلڈرن ہسپتال میں انفارمیشن ڈیسک بہتر کردیا گیا ہے اب مریضوں کو غیر معمولی تاخیر کا سامنا نہ ہو۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام تحصیلوں میں مزید تین تین ایریاز شناخت کریں جامع صفائی و بحالی آپریشنز ہونگے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ہسپتالوں میں جامع صفائی آپریشن، طبی نگہداشت مانیٹرنگ اور ضلعی کارکردگی جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے طبی نگہداشت پروٹوکولز، ادویات فراہمی اور ہسپتالوں میں جامع صفائی آپریشنز بارے بریفنگ دی۔ ڈی سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات دستیابی و فراہمی بلا تعطل جاری ہے، چلڈرن ہسپتال میں واشرومز کی صفائی روزانہ ہورہی ہے کوئی واش روم لاکڈ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس پر پبلک ایگزیکٹو واشرومز کی نشاندہی کرکے کام شروع کردیا ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے، تمام ہیلتھ فسیلیٹیز کو طبی سہولیات فہرستوں کے مطابق اچانک چیک کیا جارہا ہے، تمام ٹیچنگ، ضلعی، تحصیلی ہسپتالوں و بی ایچ یوز میں روزانہ جامع صفائی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ اضلاع میں صفائی بہتری کیلئے مکینیکل و ویکیوم کلینرز مشینری فراہم کی جائیگی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو حامد محمود ملہی، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، اے سی ماڈل ٹاون عبدالباسط صدیقی، اے سی جی وجیہہ ثمرین نے شرکت کی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
10 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
2 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
3 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
4 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
4 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago


