الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابی عمل کے تسلسل میں 23 اپریل 2026 بروز جمعرات صبح 11 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ جٹیال گلگت میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 7 جون 2026 کو منعقد ہوگی جبکہ تمام 24 حلقوں میں انتخابی عمل جاری ہے۔ انتخابی عمل کوصاف،شفاف، منصفانہ اور مربوط انداز میں آگے بڑھانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے مقصد سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کانفرنس میں انتخابی عمل، ضابطہ اخلاق، باہمی مشاورت، انتخابی امور میں ہم آہنگی اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کی آراء اور تجاویز کی روشنی میں انتخابات کے انعقاد کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت یقینی بنائیں تاکہ عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء، تجاویز اور رہنمائی فراہم کر سکیں۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2026 کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
4 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



