بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کا جعفر ایکسپریس کے سانحہ کے لئے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، منتخب بلدیاتی نمائندے، افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔زندہ قومیں اپنے شہداء کے ساتھ ہوتی ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔قوم نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تعزیتی اجلاس میں پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔






