کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ریونیو اہداف و ریکارڈ انسپیکشن کے لئے تحصیل چونیاں ضلع قصور کے پٹوار خانہ جات کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ایڈیڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی اور اے سی آر علیم احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔
کمشنر لاہور ڈویژن نے تحصیل چونیاں کے ڈومیسائیل سیکشن اور ریونیو ریکارڈ سیکشن کی انسپیکشن کی، ریونیو ریکارڈ کے مطابق لینڈ ٹائپ و موقع کو چیک کیا اور فیلڈ میں آن سپاٹ بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور ڈویژن کی زیر صدارت اے سی تحصیل چونیان کے آفس میں ریونیو اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ، گندم بوائی اہداف اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا گیا۔ ریونیو افسران نے ریونیو اہداف کا جائزہ پیش کیا اور ریونیو ریکارڈ و نقشہ جات کے ساتھ کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے موضع جات کے انتقالات ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے پنجاب بورڈ آف ریونیو کے اہم پراجیکٹ پلس کے تحت ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ پلس کے تحت ہر پراپرٹی کا اپنا علیحدہ نمبر لگے گا جس سے شہریوں کی جائدادیں محفوظ ہونگی، انہوں نے شہریوں کے ریلیف کیلئے تمام دیہی مراکز مال کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو، اے سی آر، اے ڈی سی آر قصور اور اے سی چونیاں نے شرکت کی۔