*پنجاب،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں 13 ارب 47 کروڑ روپے کے فنڈز منظور*

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں 13 ارب 47 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کے لیے 4 ارب 19 کروڑ ، قلعہ روہتاس کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کے لیے 2 ارب 83 کروڑ ، ہرن مینار شیخوپورہ کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کے لیے 1 ارب 82 کروڑ ، ہڑپہ ضلع ساہیوال کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کے لیے 1 ارب 72 کروڑ ، ورلڈ بینک پی سی اے پی کے تحت 25 اے کیو ایم ایس کی انسٹالیشن کے لیے 2 ارب 90 کروڑ کے فنڈز منظوری شامل ہے ۔ اس کے علاؤہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سکیم کو منظوری کے بعد CDWP کو بھیجنے کی منظوری اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز فیز ون کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button