خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تربیت مکمل کرنے والے نرسز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب، علی امین خان گنڈاپور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں تربیت مکمل کرنے والے نرسز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی کابینہ اراکین مینا خان آفریدی، سید فخر جہاں، احتشام علی کے علاؤہ محکمہ صحت کے حکام اور وائس چانسلر کے ایم یو بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور برطانیہ کی چیسٹر یونیورسٹی کے اشتراک سے تربیت مکمل کرنے والے 72 ان سروس نرسز کو سرٹیفیکٹس دیئے۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 503 ان سروس نرسز کو چیسٹر یونیورسٹی کے تعاون سے جدید ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں نجی شعبے کے نرسز کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔ ان سروس نرسز کو جدید ٹریننگ کی فراہمی کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے نرسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے یہ نرسز عوامی خدمت میں جدید اسکلز کو بھرپور استعمال میں لائیں گے۔ خوشی ہے کہ آج ہم اس طرف بڑھ رہے ہیں جس طرف ہمیں پہلے ہی بڑھنا چاہیے تھا۔ کسی بھی پیشے میں وقت کے بدلتے تقاضوں کے مطابق جدت اور بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے، میڈیکل کا شعبہ انتہائی مقدس اور اہم پیشہ ہے، میڈیکل کا شعبہ دکھی انسانیت کی خدمت کا شعبہ ہے، میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد اپنے فرائض اور لگن اور خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ ڈاکٹرز اور نرسز کے ڈیوٹی روسٹرز میں میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی سفارش قبول نہیں جائے گی، ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اسے نکھارنے کی ضرورت ہے ، ہم نوجوانوں کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لیے اپنی آمدن بڑھانا انتہائی ضروری ہے ، خود مختار ہونے کے لیے خود کفیل ہونا نا گزیر ہے، موجودہ صوبائی حکومت استعداد کے حامل شعبوں میں خاطر خواہ سرمایہ کر رہی ہے تاکہ صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکے۔ ہم صوبے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لئے صوبے اور ملک کے اندر دستیاب مواقع کے ساتھ ساتھ بیرون ملک دستیاب مواقع کو موثر طریقے سے استعمال میں لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، مثبت تبدیلی اور بہتری لانے کے لئے تمام شعبوں اور طبقوں کو مل کر بطور ٹیم کام کرنا ہوگا۔

صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، رواں سال محکمہ صحت کے بجٹ میں 13 فیصد کا اضافہ کیا ہے، نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات فراہم ہوں۔

جواب دیں

Back to top button