راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل ہے،مزید قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال انڈر کنٹرول ہے،کمشنر لاہور

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے رات گئے دریائے راوی سیلابی صورتحال جائزہ کے لئے ریسکیو و ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت راوی میں پانی کا بہاو ایک لاکھ تین ہزار کیوسک ہے، انہوں نے کہا کہ صبح نو دس بجے راوی سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا بہاو ہونے کا امکان ہے جبکہ دریائے راوی کی گنجائش 2لالکھ 50ہزار کیوسک ہے، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے ہائی الرٹ پر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ راوی کے قریبی علاقوں سے 5سو سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے اس وقت تک راوی کے بیڈ سے انخلاء مکمل ہے اور مزید قریبی علاقوں سے انخلاء جاری ہے، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال انڈر کنٹرول ہے اور تمام ادارے مکمل متحرک اور موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے میڈیکل، لائیوسٹاک، ریسکیو کیمپس مکمل فعال ہیں اور تمام محکمے راونڈ دی کلاک پوری انرجی سے کام کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کا ممکنہ سیلابی ایریاز میں مسلسل گشت جاری ہے۔صورتحال پر چوکس ہیں۔

جواب دیں

Back to top button