ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز کا اجلاس،فیس ریکوری کا عمل تیز،ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا میکانزم مزید موثر بنایا جائے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ نیا تجربہ ہونے کے باوجود ستھرا پنجاب پروگرام کے نتائج حوصلہ افزأ ہیں۔ جو کام ناممکن نظر آتا تھا وہ وزیراعلٰی مریم نواز کے ویژن اور قیادت کے باعث ممکن ہوا۔ سول سیکرٹریٹ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب تک پنجاب میں 81 لاکھ 50 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔ اس موقع ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے تمام سی ای اوز سے اہداف اور چیلنجز کی تفصیل معلوم کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ صوبہ بھر میں 66 ہزار 213 ویسٹ کنٹینرز لگائے جبکہ 364 عارضی کولیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 39 ہزار سے زائد ورکرز کام کر رہے ہیں۔ محفوظ ڈمپنگ کے لئے 140 لینڈ فل سائٹس تیار کی گئی ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ویسٹ انکلوژرز 3186 ہیں اور آلات کی تعداد 3 لاکھ 284 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے باعث کسی بھی جگہ شفافیت پر سمجھوتہ کرنا ممکن نہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کی 99 فیصد شکایات پر 24 گھنٹے کے اندر ایکشن لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے سی ای اوز کو فیس ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کسی بھی جگہ شکایت کی نوبت ہی نہ آئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا میکانزم بھی مزید موثر بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button