وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں امن و امان کے قیام اور رمضان المبارک کے حوالے سے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اور امن کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلعی امن کمیٹی نے کچے کے علاقے میں ہونے والے کامیاب آپریشن پر ضلعی انتظامیہ لاہور اور سیکیورٹی اداروں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایات جاری کیں کہ ماہِ صیام کے دوران عوامی بہبود کو اولین ترجیح دی جائے گی، جس کے تحت ہر تحصیل میں کم از کم 2 افطار دسترخوان لگائے جائیں گے اور مستحقین کے لیے "رمضان نگہبان کارڈز” جاری کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں علمائے کرام نے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے پرامن شہر کے لیے اپنے کلیدی کردار کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رمضان آرڈیننس اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ یوم علیؓ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو مساجد کے اطراف اور شہر بھر میں "ڈیپ کلیننگ” کے احکامات دیے ہیں۔ اس کے علاوہ علما کرام کے لیے اعزازیہ، سہولت بازاروں اور "سہولت آن دی گو” بازاروں کے قیام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ علامہ راغب نعیمی نے زور دیا کہ رمضان کے دوران عوامی ریلیف انتہائی اہم ہے، جس پر ڈی سی لاہور نے عزم ظاہر کیا کہ علمائے کرام اور عوام کے تعاون سے قانون کی پاسداری اور احترامِ رمضان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
15 گھنٹے ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
3 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
4 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کاہائی سکول مریدکے میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس
5 دن ago
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کاچہلم امام حسین علیہ السلام کے روٹ اور داتا دربار کے ایریا کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی کا دورہ*
1 ہفتہ ago



