وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا دورہ نوشہرہ، وزیراعلیٰ نے نو تعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا۔ صوبائی وزراء، عاقب اللہ خان، میاں خلیق الرحمان، نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ جڑوبہ ڈیم 777 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، 115 فٹ اونچا اور 697 فٹ چوڑا یہ ڈیم آبپاشی کےلئے 4.65 کیوسک پانی فراہم کرے گا۔وزیراعلٰی کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملحقہ دیہات کی آبپاشی کےلئے 6.15 کلومیٹر طویل نہر تیار کی گئی ہے، آبپاشی کے علاؤہ یہ ڈیم پانی ذخیرہ کرنے اور گھریلو استعمال کےلئے پانی کی فراہمی کو بھی بہتر بنائے گا۔ یہ ڈیم 0.75کیوسک پینے کا پانی فراہم کرے گا جو 22 ہزار افراد کی آبادی کےلئے کافی ہوگا۔وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نےڈیم کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر دیا ہے لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں، بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس دور میں بھی یہ علاقہ پسماندہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کا جڑوبہ میں پینے کے پانی مسئلہ حل کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ کا جڑوبہ میں باقی ماندہ 2 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ اگلے سال کے بجٹ میں جڑوبہ میں آر ایچ سی کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا جڑوبہ کے ڈھائی سو مستحق گھرانوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں، اقدار و اخلاقیات کا معیار بلند کریں، یہی ترقی کا زینہ ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
22 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
3 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
5 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago


