وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھایاہے-پنجاب میں ”مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ”مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی-” مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز”کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امورپر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے-پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی-لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ”مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز”سے منسلک کر دیا جائے گا-39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز” مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” فورس کا حصہ ہونگی-”مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسز”کی صوبہ بھرمیں ورک فورس مجموعی طورپر تقریباً 60 ہزار سے زائد افرادپر مشتمل ہوگی-”مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسز”پولیو سمیت دیگرضروری ویکسی نیشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے کا اہتمام کرے گی-مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکے ذریعے امراض اورمریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کیا جائے گا-مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کاٹاسک بھی پورا کیا جائے گا-اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47فیصد کوراور53فیصدان کورڈہے۔مزید بتایا گیا کہ 93فیصدمریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اورمریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے-
Read Next
7 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
1 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
3 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
3 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
5 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
1 ہفتہ ago



