ضلعی انتظامیہ لاہور کا گراں فروشوں کے خلاف گھیراؤ مزید تنگ، 14 گرفتاریاں، 2615 مقامات کی چیکنگ، 13 مقدمات کا اندراج

ضلعی انتظامیہ لاہور کا گراں فروشوں کے خلاف گھیراؤ مزید تنگ، 14 گرفتاریاں، 2615 مقامات کی چیکنگ، 13 مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے

113 خلاف ورزیوں پر 04 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں قیمتوں کی کڑی مانیٹرنگ کر رہے ہیں. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہرنے جوبلی ٹاؤن میں پرائس انسپکشن کی ۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے شہوار سٹور کو ڈی سی کاؤنٹر منیٹین نہ ہونے پر 35 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے سٹور مینجر کو ڈی سی کاؤنٹر پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نےشالیمار سبزی و فروٹ منڈی شالیمار اور گڑھی شاہو فروٹ مارکیٹ میں اچانک چیکنگ کی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے منڈی میں 02 ریڑھی بانوں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر موقع پر گرفتار کروایا ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے فروٹ مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں سے براہ راست فیڈ بیک لیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے نیلامی کی رسیدوں کی جانچ پڑتال بھی کی۔دوران چیکنگ، کیلے اور کیٹیگری بی کے آم کے علاوہ بادامی باغ کی منڈی نیلامی سے خریدے گئے تمام پھل زیادہ ریٹ پر پائے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی دکانداروں کو پھل سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت، وارننگز بھی جاری کیں۔ناجائز منافع خوروں کو بھاری روپے کے جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کیمطابق گراں فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جا رہی.عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جا رہی ہے.پھل و سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر وارننگز دی جا رہی ہیں.

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری و ساری ہیں.

جواب دیں

Back to top button