ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے خیابان فردوسی پر جاری سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایم ڈی واسا غفران احمد اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی ہمراہ تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ایم ڈی واسا کو سیوریج کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز تک کلئیر کر دیا جائے گا۔شادیوال چوک تک ایل ڈی اے کی ٹیموں نے سٹرک کی تعمیر پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔فیز ٹو شادیوال چوک سے شوک چوک تک ٹیمیں سیوریج لائن پر کام کر رہی ہیں۔مون سون بارشوں کی وجہ سے کام کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مشینری اور لیبر بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے شوکت خانم برج سے شادیوال چوک تک سڑک کو آئندہ چند روز میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں میں کام کے معیار کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، واسا، نیسپاک اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
2 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
5 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 11 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
6 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،191املاک سربمہر
Related Articles
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،مثالی گاؤں پروگرام کے لئے مزید 39 ارب روپے مختص کرنے کا جائزہ
6 دن ago
یکم جولائی 2026 سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی،ڈی جی طاہر فاروق
7 دن ago
ایل ڈی اے ٹیموں نےڈیفنس روڈ،علامہ اقبال ٹاون،سبزہ زار،جی ٹی روڈ،گلشن راوی اورسمن آباد میں آپریشن کرکے 208املاک سربمہرکردیں
7 دن ago


