سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب میاں شکیل احمد نے کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ کے ہمراہ بہاولپور سٹی کا دورہ کیا اور کرافٹ بازار بہاولپور کے قریب سستا ریڑھی بازار کا افتتاح کیا۔

دونوں افسران نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر اور جنرل بس سٹینڈ بہاولپور کا بھی دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن بہاولپور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔






