بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کے لئے پولنگ دوبارہ 2 جنوری کو ہوگی،ببر شیر اور چاند یونین مدمقابل ہونگی

بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کے لئے پولنگ دوبارہ 2 جنوری کو ہوگی،ببر شیر اور چاند یونین مدمقابل ہونگی۔رجسٹرار ٹریڈ یونینز حکومت پنجاب نے ریفرنڈم کا شیڈول اور ہدایات جاری کردی ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی سی بی اے یونین کے چناو میں 3500 ملازمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مطیع الرحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل ریفرنڈم میں کوئی یونین بھی مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کرسکی تھی جس پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔پہلے تین بڑی یونینز کے درمیان مقابلہ ہوا تھا اب دو یونین میں ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔جس میں خدمت گروپ حقیقی ایم سی ایل ایمپلائز یونین انتخابی نشان چاند اور یونین ملازمین درجہ چہارم اینڈ سٹاف ایم سی ایل انتخابی نشان ببر شیر شامل ہیں۔ببر شیر یونین کو حکومتی جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی لیبر یونین کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔چاند یونین نے میاں جہانگیر یونین سے اتحاد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button