ورلڈ بنک کے منصوبہ میں کرپشن پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے دو چیف معطل

کمپنی کے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی نے دونوں اعلٰی افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے ان افسران کو فرائض سےغفلت،کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی انکوائری کرنے کے لیے 60 دن کے لئے معطل کیا گیا ہے۔افسران کی معطلی کی منظوری پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔کمپنی کے چیف فنانشل افیسر سید زبید الحسن کو معطل کر دیا گیا ہے۔کمپنی کے چیف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ (چیف انجینئر )جمیل احمد کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کمپنی سیکرٹری کی طرف سے معطلی کے احکامات جاری

کئے گئے ہیں۔معطلی کا مقصد مذکورہ افسران کے خلاف انضباطی کارروائی کرنا نہیں۔ آرڈرز کا متن مزید کے مطابق افسران کو شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ معطلی کے دوران افسران کو صرف بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔ معطل افسران کو تمام ریکارڈ فائلیں وغیرہ مینجر ایڈمنسٹریشن کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے تحصیلوں کو ماڈل بنانے کے منصوبے میں کرپشن ،  جن 2 اعلی افسران کو معطل کیا گیا ہے ان کے بارے میں کمپنی کے سربراہ سی ای او اسد اللہ کا کہنا ہے کہ

دونوں افسران نے پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ مل کر کمپنی کو نقصان  پہنچایامزید تفصیلات کیمطابق

پنجاب کی 16 تحصیلوں کو ماڈل بنانے کے منصوبے میں کرپشن اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے دو اعلٰی افسران 60 دن کے لئے معطل کر دیا گیا۔پنجاب کی 16تحصیلوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ محکمہ بلدیات کے تحت 2022میں شروع کیا گیا، یہ پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا، اس 7 سالہ پراجیکٹ نے جون 2028 تک مکمل ہونا ہے۔پراجیکٹ کا تخمینہ 552ملین ڈالر لگایا گیا ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کی 16تحصیلوں میں واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کروایا جانا ہے۔پراجیکٹ میں ناقص کارکردگی، کرپشن الزامات اور کمپنی مینجمنٹ کے خلاف سازش کرنے والےپنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے دو اعلی افسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا، پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے 13ویں اجلاس میں دونوں افسران کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد نوکری سے معطل کیا گیا۔ پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ دونوں افسران کی معطلی کی منظوری پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ انجینئر (چیف انجینئر)جمیل احمد اور سی ایف او زبید الحسن کو نوکری سے معطل کیا، دونوں افسران کیخلاف اب انکوائری کی جائے گی ۔ دونوں افسران نے پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ مل کر کمپنی کو نقصان پہنچایا ہے، دونوں افسران کو کرپشن اور ناقص کارکردگی کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد معطل کیا گیا۔معطل افسران کو تمام ریکارڈ فائلیں وغیرہ مینجر ایڈمنسٹریشن کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button