لاہورپریس کلب میں پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ ایچ آرسی پی کی کو چیئرپرسن منیزے جہانگیر ،ایچ آر سی پی کی معروف رہنما سلیمہ ہاشمی، وائس چیئرمین راجہ اشرف ، سینئرجرنلسٹ زاہد حسین ، ایچ آر سی پی کی کونسل ممبر روبینہ اظہر،ڈائریکٹر ایچ آرسی پی فرح ضیائ،ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹ اسامہ خلجی ، پی یوجے کے جنرل سیکرٹر ی قمرالزمان بھٹی اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر خواجہ نصیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں پیکا کے قانون کو آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر کھلا حملہ قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس قانون میں ترمیم کے بجائے حکومت اس قانون کو مکمل ختم کرنے کااعلان کرے۔ پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل اور لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ صحافی فیک نیوز کے خلاف ہیں اور پیکا قانون کے ذریعے ملک میں آمریت مسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس میں پارلیمنٹ میں بیٹھی سیاسی جماعتوں نے شرمناک کردار ادا کیا ہے۔ ایچ آرسی پی کی سلیمہ ہاشمی نے کہا کہ پیکا آزادی اظہار رائے و خیال پر پابندی عائد کرتا ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں،پیکا ایکٹ کے خلاف تمام وکلاء، سول سوسائٹی ، صحافیوں اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے ، پیکا ایکٹ سے ثابت ہورہاہے کہ عوام کی آواز کو دبانا اور کسی خاص گروہ کو مسلط کرنا ہے ۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کو چیئرپرسن منیزے جہانگیر نے کہا کہ اس بل کہ باعث نہ صرف عدلیہ میں متوازی تقسیم آئے گی بلکہ ملک تیزی سے آمریت کی جانب دھکیل دیا جائے گا، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سواء پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں نے پیکا کے کالے قانون کی منظوری میں اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے اور یہ قانون ملک کو آمریت کی جانب دھکیل دے گا، پی ایف یو جے کی پیکا کے خلاف چلائی جانے والی تحریک میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ ایچ آر سی پی کے وائس چیئرمین راجہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس قانون کے ذریعے پاکستان کی عوام کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اس کالے قانون کے خلاف لڑائی میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ ہیں ۔ معروف صحافی زاہد حسین کا کہنا تھا کہ پیکا جیسے کالے قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں اس سلسلے میں وکلاء، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔ڈائریکٹر ایچ آرسی پی فرح ضیاءنے کہاکہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے پر قدغن اور شدید حملہ ہے اس کا مکمل خاتمہ شہری آزادیوں کے لئے ضروری ہے ۔ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹ اسامہ خلجی نے کہا کہ پیکا کا قانون کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ہم اس کے خلاف پی ایف یوجے کے ساتھ ہرمحاذ پر کھڑے ہیں۔
Read Next
اکتوبر 29, 2025
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی آواز کو بھارتی ظلمِ و جبر سے دبایا جارہا ہے،عثمان غنی
ستمبر 4, 2025
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فلیٹس کی الاٹمنٹ کےلئے رکھی گئی غیر ضروری شرائظ ختم کی جائیں۔محمد حنیف رامے
جولائی 29, 2025
*جاؤ واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 کے آفیسر سے تصدیق کروا کر پھر آؤ”*
جولائی 26, 2025
*غازی روڈ سے چونگی امرسدھو تک سروس روڈ فوری تعمیرکی جائے:*محمدناصراقبال خان
جولائی 18, 2025
*بیوہ سہارا کارڈ کا اجراء کردیا گیا*
Related Articles
*وفاقی محتسب کے افسران کی کہوٹہ میں کھلی کچہری،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شکایت کنندگان کو مالی امداد کی منظوری*
جولائی 10, 2025
پاکستان کی انڈیا کے خلاف عظیم الشان فتح کی خوشی میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی زیر قیادت ڈسکہ میں ریلی
مئی 10, 2025
ڈسکہ کمیپ آفس صوبائی وزیر بلدیات سے میلاد چوک تک بھارت کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
مئی 7, 2025
پاکستانی قوم اورافوج پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں،لیڈرز میڈیا نیٹ ورک
اپریل 28, 2025


