وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب مہم کے انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی ہے۔صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ کا مقصد صوبے بھر کو ویسٹ فری کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے اپنے ملتان دورہ میں ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 فروری تک ملتان ڈویژن میں صفائی نظام کی مکمل آؤٹ سورسنگ کردی جائے گی۔کنٹریکٹر کو ایک ماہ میں ملتان ڈویژن زیرو ویسٹ کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔چاروں اضلاع کی تمام تحصیلوں میں کنٹریکٹرز کی مشینری آن گراؤنڈ ہوچکی ہے۔کنٹریکٹرز کو عوامی ریلیف کیلئے ون ٹائم کلیننگ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا ہے۔صوبائ وزیر ذیشان رفیق نے کہا کہ ڈویژن میں فلتھ ڈپوز اور لینڈ فل سائٹس کو جیو ٹیکنگ کرکے صفائی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ستھرا پنجاب شہری کے نام سے آن لائن ایپ بھی متعارف کرادی گئی ہے۔ آن لائن ایپ پر موصول شکایت پر کنٹریکٹرز دو گھٹنے میں ویسٹ کلئیر کرے گا۔صوبے بھر میں 1139 کے ذریعے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ
ستھرا پنجاب مہم میں آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے ملتان ڈویژن بہترین پوزیشن پر ہے۔ ڈپٹی کمشنرز آؤٹ سورسنگ کے عمل کی براہ راست مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ نئے صفائی نظام میں شہریوں کی ویسٹ کے حوالے سے شکایات کا ازالہ ترجیح ہے۔شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی نظام سے احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری،ممبران صوبائی اسمبلی سلمان نعیم، ملک لال محمد جوئیہ،
چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی علی حیدر گیلانی، مقصودہ بیگم ،عبد الغفار ڈوگر، جاوید علی شاہ، طارق رشید ، احمد حسن ڈیہڑ، جاوید اختر انصاری، شوکت بوسن، شہزاد مقبول بھٹہ ،بابر علی شاہ، رانا اعجاز نون، ڈاکٹر اختر ملک ، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور بھٹہ ، سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی





