کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے دہلی دروازہ اندرون لاہور اور نواز شریف کچی آباری فیروزپور روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈائریکٹرز کچی آبادیز، چیف انجینئر ایل ڈی اے و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے دلی دوروازے مسجد وزیر خان سے آگے قدیم عمارت کی بیوٹیفکیشن اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تین منزلہ مغلیہ دور کی عمارات کو محفوظ بنانے کیلئے سیوریج، واٹر سپلائی کے کاموں کو ہائی انجینئرنگ بنیاد پر مکمل کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے شاہی حمام، مسجد وزیر خان، عثمان کی بیٹھک سمیت دلی دروازے کے علاقے میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کچی آبادی کی مرمت و بحالی کیلئے کاموں کا گراونڈ جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے افسران کے ہمراہ نوازشریف کچی آبادی فیروزپور روڈ سے گزرنے والی ڈرین اور سیوریج سسٹم کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نوازشریف کچی آبادی فیروزپور روڈ کی مرمت و بحالی میں ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کام کریں گی۔ کمشنر لاہور نے افسران کے ہمراہ پورے علاقے کا پیدل چل کر دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج، سٹریٹ لائٹس و پارک بحالی سے کچی آبادی کے لوگوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button