تحصیل علامہ اقبال زون میں دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے گئے۔
دونوں نوسرباز متعدد دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہے تھے ۔جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کے نمائندگان بتاتے تھے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانداروں سے دھوکہ دہی، فراڈ سے پیسے اکٹھے کرتے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا
محمد شفیق اور اعجاز نامی نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری اطلاع کریں۔
نشاندہی کی صورت میں ہمارے فیس بک پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔ نو سربازوں سے ہوشیار رہیں۔شہری شہر لاہور کو کرپٹ اور بلیک میلنگ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔