لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدران اور ارشد انصاری کو 13ویں بار صدر منتخب ہونے پر لیڈرز میڈیا کلب کی طرف سے دلی مبارکباد

لاہور (فیصل مجیب شامی و مہر عبدالروف سے) لیڈرز میڈیا کلب کا اجلاس جس میں کہا گیا کہ

ہم صحافیوں کے لیڈر ارشد انصاری کو 13ویں بار لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں ، سید علی بخاری( چئیرمین لیڈرز میڈیا کلب )

لاہور پریس کلب کے عہدیدران نے ہر پلیٹ فارم پر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ،عثمان غنی( بانی صدر لیڈرز میڈیا کلب)

لیڈرز میڈیا کلب کے چئیرمین سید علی بخاری،بانی صدر عثمان غنی،سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی۔جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز،جوائنٹ سیکرٹری مہر عبدالئروف،فنانس سیکرٹری محمد مسرور رفیع شیخ۔کلب ایگزیکٹو ممبرز اور ممبرز نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیدران 2025ءصدر ارشد انصاری،سینئرنائب صدرافضال طالب ، نائب صدرصائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اورگورننگ باڈی ممبران مدثر شیخ، سید بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چوہدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت حسین مغل کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، ان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب باڈی صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے مثالی خدمات انجام دے گی۔

لیڈرز میڈیا کلب کے چئیرمین سید علی بخاری نے کہا کہ ہم صحافیوں کے لیڈر محترم ارشد انصار ی کو 13ویں بار لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں ۔یقینا پہلے کی طرح نو منتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

لیڈرز میڈیا کلب کےبانی صدر عثمان غنی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ لاہور پریس کلب کے عہدیدران نے ہر پلیٹ فارم پر صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے ۔امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button