ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کا جائزہ اجلاس

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ضلع میں اب تک 447 کارڈ موصول ہوئے ہیں جن میں سے اب تک 417 مویشی پال کسانوں میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد جانور پال کسانوں میں جاری کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کے لائیو سٹاک ریفارمز پروگرام کے تحت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب گورنمنٹ نے بہت سے پروگراموں کا آغاز کیا ہے اور لائیو سٹاک کارڈ ان میں سے ایک ہے۔ ضلع گوجرانوالہ کے کسانوں کو لائیو سٹاک کارڈ سے بھرپور فائدہ حاصل ہوگا-لائیو سٹاک کارڈ کا مقصد گوشت کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہے۔

اس منصوبہ کے تحت لائیوسٹاک فارمرز کو بلاسود قرضہ فی جانور 27000 کے حساب سے کم اذ کم 135,000 سے لے کر ذیادہ سے زیادہ 270,000 روپے تک قرضہ کی سہولت دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button