گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری 2024 کے تحت رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلہ میں دفتر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں خصوصی ڈیسک قائم کر کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عوام الناس و خواہشمند ملازمین اپنے شناختی کارڈ، موبائل ٹیلی فون اور اپنے بچوں کے "ب” فارم کے ساتھ، پینشن برانچ کے ساتھ والے کمرے میں رابطہ کریں۔ وہاں پر موجود دفتر کا مستعد عملہ آپکی مدد، راہنمائی اور رجسٹریشن کے لئے موجود ہے۔پنجاب کے دیگر بلدیاتی اداروں میں بھی خصوصی ڈیسک قائم کرنے کے احکامات ہیں۔پنجاب کی 4015 یونین کونسلز میں نئے سال کے ابتدا سے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مستحق افراد کی رجسٹریشن کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر انٹرنز بھرتی کئے جا رہے ہیں۔جو 2020 کے بعد کے گریجویٹ ہونگے۔انٹرن شپ کا دورانیہ 75 دن جبکہ اعزازیہ 50 ہزار روپے ماہانہ ہے۔جن یونین کونسلز میں انٹرنز بھرتی نہیں ہوئے وہاں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سےیونین کونسلز کے سیکرٹریز کو رجسٹریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں