بائیکاٹ کا لفظ کہاں سے آیا،یہ ایک شخص کا نام تھا بی بی سی کی دلچسپ رپورٹ

بائیکاٹ سے آپ سب واقف ہوں گے… کبھی کیا بھی ہوگا، کلاسوں کا، کچھ مصنوعات کا، مہنگی ہوجانے والی کسی چیز کی خریداری کا، کسی ناپسندیدہ شخص کا…. لیکن یہ نہیں سوچا ہوگا کہ یہ لفظ آیا کہاں سے… یہ ایک شخص کا نام تھا.

ایک انگریز افسر چارلس کننگھم بائیکاٹ۔

 

بائیکاٹ نے 19ویں صدی کے آخر میں فوج چھوڑ کر شمال مشرقی آئرلینڈ میں ایک زمیندار کی جائیداد کا انتظام سنبھالا تھا اور اسی دوران اسکا وہاں کرائے پر زمین لے کر کام کرنے والے کسانوں کے ساتھ تنازع ہوا۔ لوگ اس کے اتنے خلاف ہوگئے کہ اسے فصلیں کاشت کرنے اور کٹائی کیلئے کوئی مزدور نہ ملتا تھا۔

1880 کی دہائی کے آخر میں برطانوی اخبارات میں اخبارات نے اس کی بہت خبریں چھاپیں.. حوالہ بائیکاٹ کا ہوتا. یوں اس کے مخصوص معنی بن گئے.

چارلس کننگھم بائیکاٹ نے 1848 میں رائل ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا تھا لیکن مسلسل فیل ہونے کے باعث اسے اکیڈمی سے فارغ کر دیا گیا۔ تاہم اس کے خاندان نے اچھی رقم ادا کرکے اس کے لیے ایک رجمنٹ میں نوکری خریدی، یہ ان دنوں ایک عام رواج تھا اور اس طرح جلدی افسر بننے کا موقع بھی ملتا تھا۔ لیکن تین سال بعد ہی اس نے زمیندار بننے کے لیے فوج چھوڑ دی. لیکن سترہ سال میں زمینداری میں. کوئی کامیابی نہیں ہوئی.

1872 میں 15 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے کے مالک ارل آف ایرن جان کرچٹن نے سسے منیجر رکھ لیا.

چارلس بائیکاٹ کا نک نیم ’کپتان‘ شاید اس کے کرایہ داروں و کسانوں کے ساتھ سخت گیر سلوک اور فوجی پس منظر کی وجہ سے پڑ گیا ۔

بائیکاٹ آقاؤں، مالکان اور زمینداروں کے ’خدائی حق‘ پر یقین رکھتا تھا ۔ اس سوچ اور سخت گیر برتاؤ نے اسے کسانوں میں بہت غیر مقبول بنا دیا۔ وہ اکثر انتہائی معمولی غلطیوں پر جرمانے کر دیتا جو بعض اوقات ان کی تنخواہوں سے بھی تجاوز کر جاتے تھے۔

1879 میں ایک کسان کے بیٹے نے آئرلینڈ کے کسانوں کی تنظیم بنائی.

انہی دنوں کیپٹن نے تین کسانوں کے خاندانوں کو بے دخل کیا . رکن پارلیمان چارلس سٹیورٹ پارنل نے جو اس کسان تحریک کے لیڈر تھے ساتھیوں سے کہا کہ جو بھی کسی کسان کو زمین سے بے دخل کرے اس شخص کو ’ تنہا چھوڑ دیا جائے، جیسے ’اس کو کوڑھ کا مرض ہو۔‘

اس پر کیپٹن بائیکاٹ نے خود کو کمیونٹی سے الگ تھلگ پایا کیونکہ کوئی بھی اس سے خرید وفروخت نہیں کرتا تھا۔ یہاں تک کہ ڈاکیے نے بھی انھیں خط پہنچانا بند کر دیے۔… یہ تھا اولیں بائیکاٹ.

بائیکاٹ کا معاملہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور دیگر انگریزی بولنے والے ممالک میں بڑی خبر بن گیا۔ پورے آئرلینڈ سے ’بائیکاٹ‘ کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں. چونکہ اس سے قبل ایسا کوئی موزوں لفظ نہیں تھا جو کسی کو الگ تھلگ کرنے، ڈرانے اور کسی چیز کے متعلق معیوب بنانے کے عمل کو بیان کر سکتا ہو، اس لیے اس لفظ کو 1888 میں آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل کرلیا گیا اور پھر یہ دنیا بھر میں مستعمل ہوگیا.

بدنام ’کپتان‘چارلس کننگھم بائیکاٹ کچھ مہینوں بعد خاموشی سے انگلینڈ واپس آ گیا جہاں 1897 میں اس کا انتقال ہوا البتہ اس کا نام زندہ رہ گیا ، اگرچہ اچھے معنی میں نہیں.(بی بی سی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button