وزیراعلٰی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں،کمشنر لاہور زید بن مقصود کے ڈپٹی کمشنرز کو واضح پیغام

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت تجاوزات، ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول، صفائی، ریڑھی ماڈل بازار، ریونیواسیسمنٹ و دیگر اہداف کے جائزے کیلئے ڈویژنل اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وزیراعلٰی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں، مائیکروپلان کے تحت کام کرائیں، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت زیر ویسٹ مہم مکمل کیجائے، کسی تحصیل میں روزانہ صفائی کا عمل رکنا نہیں چاہئیے، ستھرا پنجاب کے تحت ڈمپنگ سائٹس اور عارضی کلیکشن سائٹس کے عمل کو بھی مکمل کیا جائے، کمشنر لاہور نے پہلی سٹیج تجاوزات خاتمے کیلئے ڈی سیز سے شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات خاتمے کیلئے مرحلہ وار پروگرام پر سختی سے عمل کرائیں، انہوں نے کہا کہ کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہری خدمات فراہمی کو مزید بہتر بنائیں، ریونیو اسیسمنٹس کیلئے ڈی سیز کو تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر علیم احمد نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو، ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب اور ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button