وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہبازشریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔پاکپتن میں ”چیف منسٹر مریم نوازشریف لائیوسٹاک کارڈ“ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔30ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے۔5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔گھر بنانے کیلئے 15لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کررہے ہیں۔نوجوانوں کو روزگار کے لئے سود کے بغیر قرضے دیں گے۔پورے پنجاب میں گلی محلوں کی صفائی کیلئے ستھر ا پنجاب سسٹم فنکشنل کردیاگیا ہے۔کسانوں کو ہر تحصیل میں جدید زرعی مشینری رینٹ پر دستیا ب ہوگی۔آڑھتی سے جان چھڑانے پر پنجاب کے کسان بہت خوش ہیں۔کئی دہائیوں کے بعد کھاد بلیک نہیں ہوئی،مقررہ نرخوں پر آسانی سے ملتی رہی۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گندم کی کاشت کا 6.5ملین کا ٹارگٹ پورا کرلیا۔محمد شہبازشریف کی گائیڈنس اورسرپرستی ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔کسان بھائیوں کی زندگی میں بہتری آنے پر بہت خوش ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لائیوسٹاک ویکسینیشن کی مقامی سطح پر تیاری بڑھائیں گے۔بعض جانوروں کو ہی نہیں بعض انسانوں کو بھی منہ کھر بیماری ہوتی ہے۔منہ کھلتا ہے تو گالم گلوچ کے سواکوئی بات نہیں کرتے۔جانوروں کی کوالٹی اوربریڈ میں بہتری لارہے ہیں۔پنجاب بھر میں اینیمل ٹیگنگ اورکیو آر کوڈ لگائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ عقیدت، محبت، روحانیت کی بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ کی دھرتی پر آ کر بے حد خوشی ہوئی- ایسے لوگوں کی دھرتی پہ آئی ہوں جو بہت مہمان نواز، بہت میٹھے لوگ ہیں – لائیو سٹاک کارڈ حاصل کرنے والے کسان بھائی بہنوں سے مل کر بہت مسرت ہوئی ہے-انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ حاصل کرنے والوں میں طالب علم بھی ہیں جو سائیڈ بزنس کے طور پر جانور پال رہے ہیں – خوشی کی بات ہے کہ خواتین نے بھی لائیو سٹاک کارڈ حاصل کیا ہے-انشاء اللہ تعالی جیسے جیسے لائیو سٹاک کارڈ کا دائرہ کار پھیلتا جائے گا گھروں میں خوشحالی آتی جائے گی-نواز شریف صاحب کا دور جو 2017 میں ختم کر دیا گیاتھا اس کے بعد اب پاکستان میں اچھی خبریں آنے لگی ہیں – معیشت جو ڈول رہی تھی وہ سنبھلنے لگی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ محمد شہباز شریف وزیراعظم بنے تو کہا جاتا تھاکہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گااور سری لنکا سے تشبیہ دی جاتی تھی- الحمدُللّہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ابھی 10 ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے کہ خوشی کی خبریں آ رہی ہیں -پاکستان سٹاک مارکیٹ نے پورے 76 سال کا ریکارڈ توڑ دیاہے-خوشی کی خبر تب آئی جب حکومت نواز شریف کی ہے،اس کا بھائی وزیراعظم ہے اور اسکی بیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب – نواز شریف صاحب کے ویژن کے عین مطابق پراجیکٹ فنکشنل کر کے اعلان کرتی ہوں – عوام کو پہلے پراجیکٹ کا ثمر ملنا شروع ہوتا ہے اس کے بعد میں لانچنگ کے لیے آتی ہوں -لائیو سٹاک کارڈ کے پیسے آپ کو ملیں ہیں تو ہی میں آپ کے پاس ملاقات کیلئے آئی ہوں۔محکمہ زراعت کے بہت محنتی وزیر عاشق حسین کرمانی میری توقعات سے زیادہ کام کررہے ہیں۔ محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پاکستان کے مائیکرو اکنامک انڈریٹکرز، سٹاک مارکیٹ بہتر، ریمٹنس بہتر ہوگئی-انہوں نے کہاکہ انٹرسٹ ریٹ نیچے آگیا، فارن ریزرو بڑھ رہے اور ڈالر کی قیمت مستحکم ہوگئی ہے-پاکستان میں مہنگائی میں کافی حد تک کمی ہوگئی ہے۔پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں آٹے اور روٹی کی قیمت دوسرے صوبوں سے کم ہے – روٹی کی قیمت پر روز اپنی ٹیم کے ساتھ بحث ہوتی ہے کہ ہمیں نقصان ہوجائے گا۔15کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے، قیمت بڑھنے نہیں دوں گی، جو بھی ہوسکا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، اب وہ وقت ہے جس کا ثمر عوام کو ملنا شروع ہوگیا ہے۔مہنگائی کم ہوگی تو لوگوں کی اکانومی بہتری ہوگی اور قوت خرید میں اضافہ ہو گا- وقت آگیا ہے کہ سب کو گلی گلی، محلے محلے، دیہات،دیہات اور گاؤں، گاؤں لوگوں کو اس کا ثمر ملے گا۔ 10یا اس سے کم جانور ہیں تو لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے تقریباً2 لاکھ70ہزار روپے چار ماہ کے لئے دیا جائیں گے۔ جانوروں کی صحت اور وزن اچھا ہوگا تو اس سے نہ صرف گوشت اور دودھ کی کوالٹی بہتر ہوگی بلکہ پیداور مزیدبڑھے گی۔ لائیوسٹاک کارڈ کی بدولت گوشت اور دودھ پاکستان کی ضرورت کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ بھی کر سکیں گے۔ خلیجی ملک کے بہت بڑے بزنس مین لائیو سٹاک میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ لائیو سٹاک کارڈ کے لئے کوئی لمبی چوڑی شرائط نہیں رکھی گئیں۔اگلے سال 90ہزار لوگوں کو لائیو سٹاک کارڈ دیا جائے گا۔چار لاکھ جانوروں کے لئے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے پیسے تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے دائرہ کار کو بڑھانے کا کہا گیاہے،انشاء اللہ اس کو ضرور بڑھائیں گے۔دوسرے ممالک کو خشک دودھ، کوالٹی میٹ اور جانوروں کو ایکسپورٹ کریں گے۔ جانوروں کی ویکسی نیشن کے لئے بھی خطیر رقم مختص کی ہے۔جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کمپارٹمنٹ اورزونز بنارہے ہیں تاکہ جانوروں میں بیماری نہ پھیلے۔ جانوروں کی ویکسی نیشن کو لوکل مارکیٹ میں بنانے پر کام کررہے تاکہ بیرون ملک سے نہ منگوائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ویٹرنری اسسٹنٹ کے لئے ساڑھے تین ہزار موٹر سائیکل فراہم کئے ہیں۔ ایگریکلچر انٹرنز فارمرز کے پاس جا کر کسانوں کو ان کی مشکلات،بیماری اور نقصان کو روکنے میں مدد کررہے ہیں۔پاکستان میں پہلی دفعہ اینیمل ٹیگنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جانوروں کی نشاندہی کے لئے کیو آر کوڈ متعارف کرارہے ہیں۔جانوروں کے کیو آر کوڈ کے ذریعے مکمل ڈیٹامحکمے کے پاس موجود ہو گا۔لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز نے کروڑوں روپے کی خوراک خریدی۔کسانوں کے مسائل معلوم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کالز کی جاتی ہیں۔ کسانوں کے لئے اپنے آفس میں کال سنٹر بنا ہوا ہے۔ہرروز رات کو سونے سے پہلے محکمہ زراعت کا سارا ڈیٹا دیکھتی ہوں۔ کسانوں کی زندگیوں میں بہتری دیکھ کر مجھے بہت سکون سے نیند آتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسان خوش نہیں ہیں، کسان ناراض کسان تو خوشحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب روزانہ مجھے کہتے ہیں کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا میری ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جنہوں نے محمد نوازشریف جیسا مجھے قائد، لیڈر اور والد دیا۔ نوازشریف صاحب کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے بے چین ہیں۔ پہلی بار پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ ملا ہے،400ارب روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ، سولر پینل کیلئے لاکھوں اپیلی کیشن آئی ہیں۔لوگ جانتے ہیں کہ نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔ لوگوں نے بہت کوشش کی کہ کسانوں کو مجھ سے لڑا دیں۔کسانوں کے بارے میں مخالفین پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
دھی رانی۔۔۔۔ سب کی سانجھی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا”پنجاب دھی رانی پروگرام“ لانچ کر دیا
1 دن ago
CM Maryam Nawaz Sharif Inaugurates Pak-Turk Maarif International School & College in Multan
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر یوسف تیکن کی ملاقات ، شعبہ تعلیم میں بہتری کے لئے تعاون کی پیشکش
2 دن ago
پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے،متعدد سیکرٹریز اور کمشنرز تبدیل
3 دن ago
Rehabilitated Roads…Prosperous Punjab: CM Maryam Nawaz Sharif inaugurates Road Projects in Pakpattan
Related Articles
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صوبہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت، ڈنگہ کے علاقے میں تجاوزات پر اظہار برہمی
3 دن ago
10ماہ میں ایک بھی بندہ سفارش پر نہیں لگایا،ہونہارسکالرشپ 30 سے50 ہزار تک بڑھائیں گے،مریم نوازشریف کا سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب
4 دن ago
ڈاکٹرزنئےہیلتھ کلینک کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور بہتر انتظامات یقینی بنائیں: مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ کی تقریب وزیر اعلٰی پنجاب کا خطاب
5 دن ago