اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر کا رائے ونڈ روڈ ماڈل بازار پوائنٹس کا معائنہ، 3 ریڑھی بانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور عوامی ریلیف کے منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر نے رائے ونڈ روڈ پر قائم ماڈل بازار پوائنٹس کا معائنہ کیا اور 3 ریڑھی بانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے صارفین کے ساتھ بات چیت کی اور مثبت فیڈ بیک پایا گیا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے کارپوریشن چوک میں ماڈل کارٹ بازار کا دورہ کیا.

صفائی کی صورتحال تسلی بخش، تمام ریڑھیوں میں ڈسپلے لسٹ موجود ہے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ریڑھی بانوں کو اوور چارجنگ نہ کرنے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے تحصیل رائے ونڈ میں ماڈل کارٹس کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ریٹ لسٹ ڈسپلے نے جائزہ لیا اور صفائی انتظامات کو بھی چیک کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ماڈل کارٹس بازار قائم کئے گئے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں.

جواب دیں

Back to top button