ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے مغلپورہ چوک، رنگ روڈ سروس لین محمود بوٹی سائٹ میں صفائی اقدامات، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت یو سی 163 میں ڈویلپمنٹ کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ، ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں پڑے کوڑا کرکٹ کو اٹھوایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ رہائشیوں کو گلیوں میں پڑے ہوئے کوڑا دان میں کوڑا ڈالنے سے متعلق آگاہی دی جائے. انہوں نے کہا کہ سی او ایل ڈبلیو ایم صفائی نظام کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز دورے کریں اور صفائی اقدامات میں بہتری لائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یو سی 163 میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت دو گلیوں میں ترقیاتی کام کا معائنہ کیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری التواء کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا. ڈی سی لاہور نے متعلقہ ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان ایک اہم منصوبہ ہے، اس کی کامیابی کے لیے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر بھر میں کلین مشن اور لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں.






