کراچی میں مہنگی قبریں فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس نے سخی حسن قبرستان کے گورکن کوگرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گورکن کو مہنگی قبر فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گورکن کی جانب سے 60 ہزار روپے میں قبر فروخت کی جا رہی تھی۔کے ایم سی کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14300 روپے کا نرخ مقررکیا گیا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہنگی قبر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دئیے تھے۔






