دوران ریکوری راوی بلاک ،علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی سلمان ولد اشرف نے ریکوری ٹیم کے ساتھ بدتمیزی، گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیں۔سلمان ولد اشرف نے خود کا سی آئی اے اہلکار بھی ظاہر کیا۔صارف کے ذمہ 60 ہزار سے زائد کی رقم واجب ادا ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر کار سرکار میں مداخلت کرنے والے کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی جس پر واسا کے سینئر فیلڈ انسپکٹر اقبال ٹاؤن قاری
محمد احمد خان کی مدعیت میں صارف کے خلاف دفعہ 353,506,186 ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر وا دیا گیا۔اس کے علاوہ پولیس کی موجودگی میں سلمان ولد اشرف کے پانی و سیوریج کنکشن کو بھی منقطع کر دیا گیا۔ایم ڈی واسا کی واسا لیگل ٹیم کو مکمل پیروی کی ہدایات بھی کی ہیں۔ایسے تمام عناصر کے خلاف ایم ڈی واسا نے سخت سے سخت قانون کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔