پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس،ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں37 ہزار ماہانہ،مستقل ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 50 فیصد الاؤنس کی منظوری

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا 26ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس جیلانی پارک ہیڈکوارٹر میں چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کوایجنڈےپربریفنگ دی ۔ پی ایچ اےکے 26ویں بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں زیر بحث34 نکاتی ایجنڈوں پر متفقہ رائے کے بعد ڈیلی پیڈ ملازمین کی تنخواہوں 37 ہزار ماہانہ کرنے کی منظوری دی گئی ۔مستقل ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد الاونس 2022ء کی بیسک تنخواہ پرمنظوری دی گئی ۔ پارکوں کی اپ گریڈیشن اورڈویلپمنٹ ، پکنک پوائنٹ ، سیٹنگ پونٹس کی منظوری دی گئی ۔ جیلانی پارک میں ریسٹورنٹ اورکنال ریسٹورنٹ کی منظوری دی گئی ۔ ہارس اینڈ کیٹل شو کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی لاہور کے محکمہ جات ایڈمنسٹریشن، کوآرڈینیشن،ایم اینڈ او ، انجینئرنگ ، مارکیٹنگ ، ہارٹی کلچر کی بہتری کے حوالےسے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوااور ممبران نے اپنے منصوبہ جات کے حوالےسے منٹس دیئے ۔

جواب دیں

Back to top button