*وزیر اعلیٰ پنجا ب کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کا شہر لاہور میں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص لین بنانے کا فیصلہ*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے شہر لاہور میں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص لین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل ڈی اے نے پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر مخصوص بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے

فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مخصوص بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے فیروز پور روڈ کی آؤٹر سائیڈ پر دونوں اطراف بائیکر لین بنائے گا۔بائیکر لین کو کربر اور ماحول دوست بلیو پینٹ کرکے مین شاہراہ سے الگ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک سے لاہور برج تک دونوں اطراف 4 کلومیٹر لین بنائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ

بائیکر لین 12 فٹ چوڑی بنے گی، شہریوں کو سہولت ہو گی۔بائیکر لین کو پروموٹ کرنے کا مقصد ٹریفک روانی بہتر اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بی تھری بلاک گلبرگ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلبرگ بی تھری بلاک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button