ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نےمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے233املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈیفنس روڈ، ریونیو سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن، جی ٹی روڈ، مسلم ٹاؤن، سمن آباد اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پر ڈیفنس روڈ پر 90 املاک، ریونیو سوسائٹی میں 18 املاک اور واپڈا ٹاؤن میں 60 املاک سربمہر کر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 27 املاک، جی ٹی روڈ، مسلم ٹاؤن اور سمن آباد میں 20 املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 18 املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور،بیکری،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، بیوٹی سیلون،فارمیسی، کلینک، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
Read Next
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر لاہور ٹیکنالوجی پارک کے لئے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اوپن ہاوس کا انعقاد
4 دن ago
*ایل ڈی اےگورننگ باڈی کااجلاس وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت منعقد،اہم فیصلے،ماسٹر پلان نہ پیش ہوسکا۔*
6 دن ago
نیلا گنبد اور ناصر باغ کے زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
7 دن ago
پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
7 دن ago
فیروز پور روڈری جنریشن منصوبہ،طاہر فاروق کا دورہ،تجاوزات اور لٹکتے تاروں کے خاتمے کی ہدایت
Related Articles
ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کی تجویز پنجاب حکومت نے مسترد کردی،ماسٹر پلان 2050کو ختمی شکل دے دی گئی
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اجلاس
2 ہفتے ago
پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
3 ہفتے ago
*ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 فائنل،ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا*
3 ہفتے ago

