ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل رائیونڈ کے دورے، اڈہ پلاٹ میں ڈویلپمنٹ پلان، شریف میڈیکل کمپلیکس کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے اڈہ پلاٹ میں ڈویلپمنٹ پلان، شریف میڈیکل کمپلیکس کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت نزد اڈہ پلاٹ ایک گلی میں تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کی کوالٹی اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی. متعلقہ ٹھیکیدار کو تعمیراتی کام کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی گئی.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی نظام میں بہتری لائی جائے اور گندگی کے ڈھیر اٹھائے جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے. انہوں نے کہا کہ صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت آپریشنز جاری رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری آبادی میں ڈمپنگ سائٹس کو فی الفور کلئیر کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری صفائی طریقہء کار کو بہتر اور برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ معاونت کریں اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پھینکنے سے گریز کریں، کوڑا دان میں گندگی ڈالیں. ڈی سی لاہور نے نزد اڈہ پلاٹ ماڈل کارٹس کا بھی جائزہ لیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو پوائنٹس ماڈل لارٹس کے لئے مختص کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ماڈل کارٹس پر شہریوں کی سہولت کے لئے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کروائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ منافع خوری کسی صورت قابلِ قبول نہ ہوگی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. انہوں نے تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت نہ بخشا جائے اور تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین لاہور مشن پر کام تیزی سے جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button