گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کوپیدل چلنے والوں کے لئے مختص کرنے کے لئے وہیکل فری بنایا جارہا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)ندیم ناصر

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کہا کہ گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کو پیڈسٹرین (پیدل چلنے والوں) کے لئے مختص کرنے کے لئے وہیکل فری بنایا جارہا ہے۔کاروباری افراد اور خریداروں کو ہر بازار کے باہرگاڑیوں کے لئے مناسب پارکنگ فراہم کریں گے جبکہ بازاروں سے باہر شاہرات پر قابل عمل جگہوں پر ریڑھی بازار لگاکر آٹھ بازاروں کی ریڑھیوں کو وہاں شفٹ کیا جائے گا۔ریڑھی بازاروں میں دکانداروں کو بجلی بھی مفت فراہم کریں گے۔

علاوہ ازیں آٹھ بازاروں میں سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے لئے وقت مقرر کرنے کے علاوہ بازاروں میں رہائش پذیر افراد کو وہیکلز کی پارکنگ کے لئے بھی سروسزفراہم کریں گے۔انہوں نے پرہجوم میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کےمطابق بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرکے کھلا کر رہے ہیں جبکہ شہریوں اور تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا بھی ترجیح ہے۔انہوں نے کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بازار کسی جگہ نہیں ہیں اور یہ بہترین کاروباری مراکز ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت کے لحاظ سے ہمارا ورثہ بھی ہے اسی مقصد کے پیش نظر گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کو وہیکل فری بنانے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارکنگ مقامات پر انشورڈ پارکنگ بھی ہوگی جبکہ فری پارکنگ بھی دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خوبصورت رکشہ سروس دینگے جو خریداروں کو بازاروں تک پہنچائیں گے۔تاجروں سے کامیاب میٹنگ ہوئی ہے جنہیں دکانوں کےایک ہی طرز کے ڈیزائن بھی فراہم کررہے ہیں جو آٹھ بازاروں کی خوبصورتی کو چارچاند لگادے گی۔راجباہ روڑ پر لنڈا بازار کو ختم کرایا گیا ہے جہاں وسیع پارکنگ دستیاب ہے جبکہ پارکنگ پلازہ کو جلد مکمل کرانے کے لئے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں کو پاکستان کی پہلی بڑی مارکیٹ بنائیں گےجہاں پیدل چلنے والے کو معیاری سہولت اور تفریح کے بھی مواقع میسر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نےبتایا کہ پارکنگ کمپنی واحد کمپنی ہے جو اس مرتبہ منافع میں گئی ہے جلد پارکنگ کمپنی کا سارا نظام ای ٹکٹنگ پر چلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جھنگ روڑ پر نیا ریڑھی بازار قائم کیا گیا ہے جبکہ نڑ والا روڈ اور ستیانہ روڈ پر ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی جگہوں کو بھی رمضان المبارک کے علاوہ اوقات میں استعمال میں لایا جائے گا اور انہی مقامات میں سے لنڈا بازار قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ آٹھ بازاروں کے باہر پہلے پارکنگ سہولت مہیا کریں گے بعد میں بازار کو وہیکل فری بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button