جن مقامات پر حادثات رونما ہوتے ہیں وہاں پر ریسکیو 1122کے اضافی سنٹرز قائم کئے جائیں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریسکیو 1122کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے جغرافیہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بین اضلاعی شاہراہیں اور سیاحتی مقامات خصوصاً جن مقامات پر حادثات رونما ہوتے ہیں وہاں پر ریسکیو 1122کے اضافی سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ جگلوٹ سکردو روڈ پر چار نئے ریسکیو1122سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت جوٹیال، رحیم آباد، جگلوٹ، نلتر، بسین، بارگو، ضلع غذر میں چٹورکھنڈ، اشکومن، یاسین، گلاپور، استور میں تھلیچی، گدئی،ہنزہ میں سوست اور دیامر ڈویژن میں داریل، تانگیر اور بابوسر کے مقام پر نئے ریسکیو1122 سنٹرز بمع ایمبولنس اور سٹاف کے قائم کرنے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی جائے جس کو آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی وفاقی حکومت سے سفارش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122نے وزیر اعلیٰ محکمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

Back to top button