پلاننگ کمیشن نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور کر لیا

گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز پلاننگ کمیشن کی جانب سے بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور پلاننگ کمیشن نے گلگت بلتستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کو بغیر کسی کٹوتی کے مکمل طور پر منظور کر لیا ہے ، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

پہلی بار وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے باقی تمام فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری سے فنانس ڈویژن کو 12.25 ارب روپے کی باقی رقم جاری کرنے کا موقع ملے گا، جو ترقیاتی منصوبوں کی بلا تعطل پیش رفت کو یقینی بنائے گا۔

کئی سالوں سے، گلگت بلتستان مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کوششماہی بنیادوں پر جاری کیا جائے تاکہ خاص طور پر علاقے کے محدود ورکنگ سیزن کے دوران فنڈز کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ فنانس ڈوین کے ان فنڈز کے اجراء سے منصوبوں کو بروقت فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے ، جس سے زیادہ سے زیادہ منصوبے مکمل ہوں گے اور معیار کو برقرار کھنے کے سخت اصولوں پر عمل کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ یہ منظوری گلگت بلتستان کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو اڈان پاکستان پروگرام کے ساتھ قریبی طور پر منسلک ہے ۔ یہ ہم آہنگی دونوں منصوبوں کے مؤثر نفاذ کو بہتر بنانے گی، کیونکہ فنڈز کی مسلسل فراہمی کسی بھی وژن یا ترقیاتی حکمت عملی کو حقیقت میں بدلنے کی بنیاد ہے۔

فنڈز کے بروقت اجراء سے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، سروس کی فراہمی اور عوام کے معیار زندگی پر نمایاں اثر پڑے گا اور علاقے میں وسائل کی منصفانہ اور موثر تقسیم کی مثال قائم ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button