کمشنرمریم خان نے فیصل آباد ڈویژن کو ”کی پروفارمنس انڈیکٹرز”(کے پی آئیز) میں صوبائی سطح پر ٹاپ تھری رینکنگ میں لانے کا ہدف تفویض کردیا۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔ پروفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کے پہلے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کے پی آئیز پر ہر روز میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے کہا کہ جلد اضلاع کے دورے کرکے کارکردگی کا جائزہ بھی لوں گی۔

تجاوزات کا صفایا ترجیح ہے جس پر زیروٹالرنس ہے۔پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں میں مزید متحرک کریں تاکہ ماہ صیام کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں رکھا جاسکے۔ہیلتھ مراکز و سکولوں کی انسپکشن پر زور دیا اور کہا کہ آؤٹ سور سکولوں کے دورے کرکے امور کی نگرانی کی جائے۔جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرانے کا ٹاسک بھی تفویض کیا۔ کے پی آئیز کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔
ستھرا پنجاب پروگرام پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کی تاکید کی گئی۔ مریم خان نے کہا کہ عوامی خدمت میں فیصل آباد ڈویژن کو معیاری ڈویژن بنانا ہے۔
انسداد ڈینگی اقدامات میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔






