ستھرا پنجاب وژن:ایل ڈبلیو ایم سی کا پی پی 168،یوسی 110 اور یوسی 111 میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے پی پی 168 میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں یوسی 110 اور یوسی 111 میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھرنے بطور مہمان خصوصی، چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اورسی ای او بابر صاحب دین کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ستھرا پنجاب کامیابی سے جاری ہے۔ شہر لاہور میں 35 سے زائد یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ہر یونین کونسل میں 8 سے 10 لوڈر رکشوں ویسٹ کولیکشن کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔ہر روز 2 نئی یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔مارچ کے مہینے تک شہر لاہور کی 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کیلئے پر عزم ہیں۔ مزید برآں نیاز بیگ پنڈ، ہنجر وال، بارہ سٹریٹ،گوشت والا بازار میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تکیہ نمبر داراں دا، احباب کالونی،جمال کالونی، آمنہ پارک، ہاشم نگر میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی رکشہ ٹیمیں متحرک ہیں۔تقریب میں ملک عدنان ذوالفقار کھوکھر، امیر علی ملک، خالد بارا، حاجی خلیل سمیت دیگر سیاسی کارکنان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button