ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے،گاؤں جاہمن، بیدیاں روڈ واطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے مختلف مقامات کے دورے کئے. انہوں نے گاؤں جاہمن، بیدیاں روڈ واطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی، ڈپٹی سی او واسا و ایل ڈبلیو ایم سی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے دورانِ وزٹ،ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو صفائی نظام میں مزید بہتری لانے کی واضع ہدایت کی اور کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی معاملات کو ازخود مانیٹر کریں اور روزانہ علی الصبح فیلڈ میں متحرک ہوں اور ٹیموں کی فیلڈ میں سخت چیکنگ کی جائے. انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں گندگی کے ڈھیر دکھائی دیں فی الفور کلئیر کروائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کو گندگی سے پاک رکھنا عزم ہونا چاہیے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تجاوزات، جھگیوں و جانوروں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری رکھیں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ بذریعہ مشینری تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری آبادی سے جھگیوں و جانوروں کا انخلاء بھی یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button