تجاوزات کے خلاف جنگ، ڈپٹی کمشنر لاہور کا عزم، شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کا مشن جاری،قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

شہر لاہور میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی قیادت میں ایک بھرپور اور فیصلہ کن جنگ شروع کر دی ہے۔ یہ جنگ صرف سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو صاف کرنے تک محدود نہیں بلکہ شہر کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے حقوق کو یقینی بنانے کی ایک کوشش ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کے آہنی عزم کے ساتھ انتظامی افسران دن رات فیلڈ میں موجود ہیں اور تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر روی طارق شبیر نے بیگم کوٹ چوک پر کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر لگے دو بڑے کاؤنٹر ضبط کر لیے۔ اس سے قبل تجاوزات مافیا کو واضح پیغام اور آخری وارننگز جاری کی جا چھی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے جی ٹی روڈ پر دو مراحل میں آپریشن کیا۔ بارہ دکانیں سیل کر دی گئیں اور دو ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ انتظامیہ نے ٹھان لی ہے کہ اب کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے بھی تجاوزات کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے لنک روڈ اور مولانا شوکت علی روڈ کا اچانک دورہ کیا اور تین دکانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ ایک دکان جو بار بار خلاف ورزی کر رہی تھی، اسے سیل کر دیا گیا اور اس کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کا کہنا ہے کہ "شہر کو تجاوزات سے پاک رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔” اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے میکلوڈ روڈ اور ایمپریس روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بارہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ حاجی کیمپ سے بھی تجاوزات ہٹائی گئیں اور دکانوں کے باہر رکھا سامان ضبط کر کے ایریا کلیئر کروا دیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف نے تجاوزات کے خلاف ایک نئی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے زونل ریگولیشن آفیسر کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ بھی کی۔ اس میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ "تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔” ان کے مطابق تجاوزات کے خلاف مستقل نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ دوبارہ کوئی شخص اس کی جرات نہ کر سکے۔ اس جنگ کا نتیجہ کیا ہوگا، یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن یہ بات طے ہے کہ ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے ایک مضبوط اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔

جواب دیں

Back to top button