حکومت پنجاب نے پولیس سروس کے اعلٰی افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان خان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔محمد عثمان ٹیپو کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔حمزہ امان اللہ کو چیف سیکورٹی آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کی خدمات وزیراعلی پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

ایس پی ارسلان زاہد کی خدمات وزیراعلی پنجاب آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔






