میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے، انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر پر ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ دن اس عزم کی تجدید ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔میئر کراچی نے کہا کہ ظلم ہمیشہ عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی ہے، بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور ظلم و جبر کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری عوام نے اپنی قربانیوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے، پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں، ایک دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ملے گا،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہماری اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، میئر کراچی نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
1 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






