ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور گلوبل ویلج کا دورہ کیا۔ لاہور گلوبل ویلج انتظامیہ "جینسیس کمپنی” نے گلوبل ویلج کی کاروباری سرگرمیوں بارے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور گلوبل ویلج میں بچوں اور فیملیز کے لیے فوڈ، انٹرٹینمنٹ اور شاپنگ کی سہولیات دستیاب ہیں۔

لاہور گلوبل ویلج میں شام کے اوقات اور خصوصاً ویک اینڈ پر فیملیز کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔لاہور گلوبل ویلج میں مقامی اور بین الاقوامی برینڈز تیزی سے اپنے آؤٹ لیٹس بنا رہے ہیں۔لاہور کے رہائشیوں کے لیے گلوبل ویلج مختلف کلچر کا حسین امتزاج ہے۔لاہور گلوبل ویلج میں فیملیز اور بچوں کے لیے فیسٹول کا بھی جلد انعقاد کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور گلوبل ویلج میں کاروباری سرگرمیاں اور شہریوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے بزنس فرینڈلی اقدامات کر رہا ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، انتظامیہ لاہور گلوبل ویلج بھی موجود تھی۔






