ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر کے الاٹیز کو جلد خوشخبری دیں گے،ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز، چناب روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس ہوا جس میں ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی باقی ماندہ لینڈ کے پریکیورمنٹ پلان بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر کے الاٹیز کو جلد خوشخبری دیں گے۔ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں جلد کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ایل ڈی اے سٹی میں چناب روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا جلد پوزیشن دیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں گھروں کی تعمیر میں تیزی آئی ہے۔ اجلاس میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے اپنے مسائل و تجاویز بارے آگاہ کیااورڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں پیراگون سٹی، پاک اسٹیٹ، الفا اسٹیٹ، معمار ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پارٹنرز اور چیف میٹرو پولیٹن پلانر فیصل قریشی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button